13 مارچ 2015 - 15:54
تکریت میں گھمسان کی جنگ

عراق کے شمالی شہر تکریت کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرانے کے لئے فوج کے تازہ ترین آپریشن کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت تکریت  کے مرکز میں فوج  اور عوامی رضاکارفورس کی داعش سے گھمسان کی جنگ ہورہی ہے اور شہر کے بیشترعلاقے دہشت گردوں کے وجود سے  پاک کردئے گئے ہیں۔ 

 عراقی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ جس تیز رفتاری سے فوج  پیشقدمی کررہی ہے اس کے پیش نظر تکریت میں فوج کی مکمل فتح بہت قریب ہے ۔  دوسری جانب عراقی فوج کے سینئرکمانڈر عبدالامیر الخزرجی نے کہا ہے کہ  فوج نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے مرکز پر داعش کا حملہ ناکام بنا دیا ہے جس کے دوران داعش کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ 

 اس درمیان یورپی پارلیمان نے ایک قرارداد پاس کرکے عراق اور شام میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنےوالے داعش کے دہشت گردوں پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

.......

/169